25سالہ ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی ایشلے بارٹی نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹینس کی عالمی نمبرایک خاتون کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے 25 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ایشلے بارٹی کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا مشکل ہے لیکن اس وقت وہ خوش بھی ہیں اور اس کےلیے تیار بھی ہیں۔

آسٹریلوی ٹینس اسٹار ایشلے بارٹی نے فرنچ اوپن، آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن چیمپین شپ ٹائٹل جیتے  جبکہ یوایس اوپن کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا  لیکن صرف 25 سال کی عمر میں انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیائے ٹینس  اور مداحوں کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پرویڈیو جاری کرتے ہوئے  ایشلے بارٹی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ان کے لیے مشکل ہے لیکن اس وقت وہ خوش بھی ہیں اور اس کےلیےتیار بھی ہیں، وہ سمجھتی ہیں کہ اس وقت یہ ایک درست فیصلہ ہے ، ان کے خیال میں صحیح اور غلط فیصلے ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ درست فیصلہ ہے۔

 انہوں نے ٹینس ورلڈ اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس نے انہیں بہت کچھ دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایشلے بارٹی نے 2022 میں آسٹریلیا اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔