ڈالر کی اونچی اُڑان،انٹر بینک میں قیمت 35۔185 روپے ریکارڈ

 انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر 1.26 روپے اضافے سے 185.35 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث گزشتہ چند روز سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا تھا تاہم آج ڈالر کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔