ایل پی جی 40روپے کلو سستی کردی گئی

لاہور: حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارے (او جی ڈی سی ایل) نے ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کی حیرت انگیز کمی کر دی۔

ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 39,552 روپے فی میٹرک ٹن 39.5 روپے فی کلو، 467 روپے گھریلو سلنڈر اور 1,796 روپے کمرشل سلنڈر میں کمی کی گئی ہے۔

31 مارچ کو اوگرا کی طرف سے جاری کردہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 171,551.81روپے فی میٹرک ٹن، 171.5روپے فی کلو، 2,024روپے گھریلو سلنڈر اور 7,788 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کی گئی تھی۔