ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلندی پر،قیمت 186 روپے سے متجاوز

ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 186 سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر 1.07 اضافے سے 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا، ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 8.59 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1.14روپے کے اضافے سے 185.23روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 186.50روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر بند ہوئی تھی۔