ڈالر قیمت اضافہ تیزی سے جاری، 188روپے سے بھی متجاوز

ملکی سیاسی صورتحال کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا ہو رہا ہے، آج ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 188روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

آج ڈالر کی قدر میں 2.39 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 188.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 11.10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اب تک 19.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔