سپریم کورٹ فیصلے کا مثبت ردعمل،ڈالر قیمت میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز اسپیکر کی رولنگ غیرآئینی قرار دیے جانے اور قومی اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے کے بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں واضح کمی آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.36 روپے کی کمی سے 185.81 روپے کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں تین روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد ڈالر 189 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم ڈالر 188 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، آج صبح سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور اب تک 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔