روپے کی کمی پر قابو پانے کیلیے اقدام

 فنانشنل مارکیٹ میں روپے کی کمی پر قابو پانے کیلیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گذشتہ ایک ہفتہ میں 3.37 ٹریلین روپے شامل کردیے ہیں۔

 بینکرز نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی جانب سے فنانسنگ کی طلب بہت زیادہ ہے.

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اوپن مارکیٹ آپریشنز (او ایم اوز) کے ذریعے گزشتہ تین ہفتوں میں دوسری مرتبہ سات دنوں کے لیے 3 ٹریلین روپے سے زائد کی ریکارڈ رقم شامل کی ہے۔ 24 مارچ 2008 سے دستیاب مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 3 ٹریلین روپے اس وقت بینکوں میں موجود کل ڈپازٹس کے 15 فیصد کے برابر ہیں۔