سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جن کی پہلے تنخواہیں نہیں بڑھیں ان کی بھی تنخواہیں برابر کریں گے۔وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے ملک میں معاشی بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔