سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔
فی تولہ سونا 2لاکھ 83ہزار400روپےکا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا943 روپے مہنگا ہوکر 2لاکھ 42ہزار979روپےکاہوگیا ہے۔
واضح رہے رواں ماہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔
19اکتوبر کوفی تولہ سونے کی قیمت 900روپےاضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپےکی بلندترین سطح پرپہنچی ۔ 10 گرام سونا 772 روپےاضافے سے2 لاکھ 41 ہزار 598 روپےکاہوا۔
18اکتوبر کوفی تولہ سونا3ہزار روپےمہنگاہوکرنئی بلند ترین سطح2 لاکھ80ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 2ہزار572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار826 روپےکا ہوگیا ۔
17 اکتوبر کو بھی سونے کی اڑان برقرارہی ۔ فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوکر نئی تاریخی بلندی 2 لاکھ،77 ہزار، 900 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 600روپے بڑھ کر 2 لاکھ ،38 ہزار،254روپے ہوگئی۔
16اکتوبر کو سونا 2200 روپے اضافے سے 2 لاکھ، 77 ہزار،200 روپے پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ، 37 ہزار، 654 روپے ہوگئی ۔
ماہ ستمبر میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا ۔ 26 ستمبرکو فی تولہ سونا 15 سوروپےتک مہنگا ہوکر2 لاکھ 77 ہزارروپے کا ہوگیا ،25ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافےسے 2لاکھ 75ہزار500 روپے ہوگئی۔
اس سے قبل 20 اگست کو فی تولہ سونا 700 بڑھ کر 2 لا کھ 60 ہزار 700 کی نئی بلندی کو چھوگیا ۔ 18 جولائی کوفی تولہ سونا مہنگا ہوکر پہلی بار 2 لاکھ 54 ہزار پر پہنچ گیا ۔
سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی سونے کی قیمت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے جس کے باعث سونا مسلسل اوپر جارہاہے ۔