یکم جون: پیٹرولیم نرخوں میں کمی یا مہنگائی کا نیا طوفان؟

یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان متوقع ہے، جس کے تحت حکومت عالمی مارکیٹ اور داخلی مالیاتی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے نرخوں میں معمولی کمی پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 28 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں جزوی اضافہ زیر غور ہے۔

وزارت خزانہ قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے، کیونکہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرِثانی ہر 15 دن بعد کی جاتی ہے، جس میں اوگرا کی سفارشات اور بین الاقوامی مارکیٹ کے نرخوں کو مدِنظر رکھا جاتا ہے۔