اسلام آباد:سوئٹزرلینڈ اور جاپان نے پاکستان کے ذمے 197.49ملین ڈالرقرض کی واپسی معطل کردی۔
اب یہ رقم 6 سال میں نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی، پاکستان نے جی 20 کے تحت قرضوں کی معطلی کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوئٹزرلینڈ اور جاپان نے پاکستان کے ذمے 197.49ملین ڈالرقرض کی واپسی معطل کردی۔
پاکستان نے جی 20 کے تحت قرضوں کی معطلی کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ 191.60ملین ڈالر جنوری سے جون2021کی مدت کے دوران جاپان کو واجب الادا تھے۔
جولائی سے دسمبر 2021کے دوران سوئس حکومت کو 5.89 ملین ڈالرواجب الاادا تھے۔
رقم اب ایک سال رعائتی مدت کے ساتھ 6سال میں نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔