پاکستان ٹی وی اور سٹیج ڈراموں کے معروف اداکار اور کامیڈین خواجہ مسعود انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق اداکار خواجہ مسعود گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، طبیعت ناسازی کے باعث وہ گذشتہ چند روز سے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔
خواجہ مسعود کا شمار پاکستان کے معروف کامیڈین میں ہوتا تھا، جن کے بے ساختہ جملے کر ناظرین خوب محظوظ ہوتے تھے۔
مسعود خواجہ بیس برس سے زائد عرصے سے تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم میں اداکاری، ہدایتکاری سے منسلک رہے،انہوں نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ “نقل مکانی” میں آخری بار پرفارم کیا تھا۔