لاس ویگاس: مشہور پاکستانی اداکاروں کو دنیا کے سب سے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والی ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر نے 2022 کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
فہرست میں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں۔ امیدواروں کو ان کی عالمی مقبولیت کی بنیاد پر نامزد کیا جاتا ہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ فہرست میں 5 پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، مشہور اداکار فواد خان، عمران عباس جبکہ خوبرو اداکاراؤں میں نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان اس فہرست کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں موجود افراد آن لائن ووٹنگ کے زریعے اپنے پسندیدہ خوبصورت چہروں کو منتخب کریں گے جبکہ نتائج ٹی سی کینڈلر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے جائیں گے۔