ممبئی: اوڈیا اور بنگالی زبان کے مشہور اداکار ریموہن پریڈا اپنے گھر میں مردہ پائے گئےہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوڈیا کے58 سالہ سینئر فلم اور تھیٹر آرٹسٹ ریموہن پریڈا بھونیشور کے پراچی وہار علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے ہیں، پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے اداکار نے خودکشی کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر والوں نے جمعہ کی صبح ان کے کمرے میں مردہ حالت پایا ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جاری ہے، پولیس نے مزید کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ منفی کرداروں کے لیے مشہور ریموہن پریڈا نے 100 سے زیادہ اوڈیا فلموں اور 15 بنگالی فلموں میں اداکاری کی ہے، بھارت میں بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود ہیں جو اداکار کی موت پر اظہارِ افسوس کر رہے ہیں۔