آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان

 کراچی:عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو قسط کی وصولی اور دوست ممالک سے مالی مدد کے باوجود روپے پر دباؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 15 پیسے کا معمولی اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

 اس اضافے کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 218 روپے 60 پیسے ہوگئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کی بہتری ہوئی جس کے بعد ڈالر کا شرح تبادلہ 218.60 روپے رہا۔

گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 218.75 روپے رہی تھی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر روپے کی قدر میں 40 پیسے تک کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔