افغانستان : مسجد کے باہر دھماکہ میں 20 افراد جاں بحق ، 200 زخمی

افغانستان کے صوبے ہرات کی مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں مولوی مجیب انصار سمیت کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 200 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق امام مسجد مولوی مجیب انصار نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جیسے ہی مسجد سے باہر نکلے تو زوردار دھماکا ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں مولوی مجیب انصار  بھائی سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ گارڈز اور دیگر شہری بھی موجود تھے جو زخمی ہو گئے۔  کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم افغان سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔