دو نئی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان

راولپنڈی: راولپنڈی اور لاہور کے درمیان دو نئی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

 وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق راولپنڈی اور لاہور کے درمیان 2 نئی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 جس کے مطابق پہلی ٹرین 5 ستمبر کو بیک وقت لاہور اور راولپنڈی سے شام ساڑھے 7 بجے چلے گی۔ 

شیڈول کے مطابق دوسری ٹرین 6 ستمبر سے صبح 5 بجے بیک وقت لاہور اور راولپنڈی چلا کرے گی۔ 

دونوں ٹرینوں کے سفر کا دورانیہ 4 گھنٹے 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے، اور دونوں ٹرینیں جہلم، لالہ موسیٰ اور گوجرانوالہ میں بھی سٹاپ کریں گی۔