پاک چین مابین ڈیری کے کاروبار کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد / بیجنگ: چین کے رائل گروپ اور پاکستان کے جے ڈبلیو ہولڈنگز مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں بھینسوں کے فارم کی تعمیر بھینسوں کی ڈیری مصنوعات کی ڈیپ پروسیسنگ اور دیگر متعلقہ منصوبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔ دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

میڈیا ذرائع مطابق پاکستان اور چین کے درمیان  ڈیری کے کاروبار میں تعاون کو بڑھانے کے جذبے کے تحت چین کا رائل گروپ اور پاکستان کے جے ڈبلیو ہولڈنگز نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

ایم او یو کے مطابق دونوں کمپنیاں بھینسوں کے فارم کی تعمیر بھینسوں کی ڈیری مصنوعات کی ڈیپ پروسیسنگ اور دیگر متعلقہ منصوبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔

رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی کارپوریشن کے نائب صدر ٹینگ کیوجن نے چائنا اکنامک نیٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہم اور جے ڈبلیو ہولڈنگز مشترکہ طور پر 100ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔