پی آئی اے کا 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے، پی آئی اے نے بیڑے میں5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے فلیٹ میں وائیڈ باڈی طیارے شامل کرے گی ، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

پی آئی اے نے اس حوالے سے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں، نئے طیارے ان فلائٹ کنیکٹیویٹی اور ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت کے حامل ہوں گے۔

فلیٹ میں شامل نئے طیاروں میں 250سے 320مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

یاد رہے جولائی میں پی آئی اے کے بیڑے میں ایک  ایئر بس 320 طیارہ شامل کیا گیا تھا، یہ رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچا تھا۔

  یہ طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور پی آئی اے کے پروڈکٹ کا معیار بہتر ہوگا۔