ڈالر قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ۔۔۔!!

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

منگل کے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 1روپیہ 74 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 88 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 219 روپے 86 پیسے تھی۔