او ڈی گاڑیوں کی قیمتوں میں 4کروڑ روپے تک کا اضافہ

لاہور:لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی او ڈی نے پاکستان میں اپنے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

 قیمتوں میں ایک کروڑ52لاکھ50ہزار سے3کروڑ84لاکھ5ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

 نئی قیمتوں کے مطابق او ڈی ای ٹرون 50کی قیمت میں ایک کروڑ52لاکھ50ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس سے اس کی قیمت 3کروڑ24لاکھ50ہزار تک پہنچ گئی۔ 

او ڈی ای ٹرون55کی قیمت ایک کروڑ70لاکھروپے اضافے سے 3کروڑ80لاکھ،او ڈی ای ٹرون ایس بی کی قیمت ایک کروڑ67لاکھ50ہزار روپے اضافے سے3کروڑ61لاکھ50ہزار روپے۔

 او ڈی ای ٹرون جی ٹی کی قیمت2کروڑ71لاکھ75ہزار روپے اضافے سے4کروڑ83لاکھ25ہزار روپے۔

 او ڈی آر ایس ای رون جی ٹی کی قیمت3کروڑ84لاکھ5ہزار روپے اضافے سے6کروڑ80لاکھ روپے ہو گئی۔کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیاگیا ہے۔