یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے6 ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کرنیکی تجویز 

اسلام آباد:یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ہزاروں کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کے مستقل ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3673کنٹریکٹ اور 3125ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

 ایک نجی ٹی وی کے مطابق مجموعی طور پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے کل 6798 کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویزیوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بورڈ کو فیصلے کے لئے بھجوائی گئی۔ 

کتنے ملازمین کو کب مستقل کیا جائے گااس حوالہ سے فیصلہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا بورڈ کرے گا اورسالانہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر کتنا اضافی مالی بوجھ پڑے گا اس کے بعد ملازمین کی مستقلی کے حوالہ سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی مستقلی کا معاملہ کئی سال سے التواء کا شکار ہے۔

 اس سے قبل ملازمین کی مستقلی کا کیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوایا گیا تھا تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے واضح طور پر آگا ہ کردیا تھا کہ ملازمین کی مستقلی کااختیار یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بورڈ کے پاس ہے تاہم اس کے بعد بھی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ مسلسل التواء کا شکار ہے۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے افسران نے توقع ظاہر کی ہے ملازمین کی مستقلی کے حوالہ سے فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔ ZS