ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا،تاہم اب صورتحال کنٹرول میں ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا، جس سے پاکستان کو نکال لیا ہے،اور اب صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہے،ڈیفالٹ کا اب کوئی خطرہ نہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے، مگر ہم معیشت سنبھال لیں گے اور کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بینکوں نے حالات سے فائدہ اٹھایا اور مہنگا ڈالر بیچا، وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لے کر 2 دن میں گورنر اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی ہے، 8 بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہے اور ان بینکوں کو سزا بھی ملے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگلے چار پانچ دنوں میں ایسے اقدامات کریں گے جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔