زرعی ترقیاتی بینک کا  قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کافیصلہ

اسلام آباد:زرعی ترقیاتی بینک نے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کافیصلہ کیا ہے، بینک حکام کی جانب سے کہا گیا کہ 20ارب سے زائد قرضے ایک سال کیلئے مؤخر کئے۔

 سندھ اور بلوچستان کے کسانوں سے قرضوں کی اقساط نہیں لی جائینگی، آفت زدہ علاقوں کے 57ہزار کاشتکارمستفید ہونگے۔

بینک حکام کے مطابق سیلاب سے سندھ اور بلوچستان میں فصلوں کو نقصان ہوا۔