ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا، اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف شاہ فیصل مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں کی گئی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کا گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا تھا۔