میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ، وطن کی سلامتی کا سوال ہے ،: شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ان کی اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے  ہیں،   رانا ثنااللہ سن لو، تحریکیں کنٹینر لگانے سے نہیں رکتیں۔

انہوں نے کہا کہ میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے، وطن کی سلامتی کا سوال ہے ، چوروں کو مسلط کر دیا گیا، چھوٹا آدمی رانا ثنااللہ بڑے گھر میں آ گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ ایک بھی لاش گری توان میں سے ایک بھی اسلام آباد سے باہرنہیں نکل سکے گا اور اگر میں مارا جاؤں اور رانا ثنااللہ ملوث ہو تو اس پر پرچہ دے دینا۔

سابق وزیر نے وزیر خزانہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب آپ کو کہیں سے بھی ایک کوڑی نہیں ملی۔