پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری گرفتار

لاہور کے نجی ہسپتال سے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوست مزاری کے کزن شباب مزاری کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو اینٹی کرپشن نےگرفتار کیا ہے۔

 شباب مزاری کے مطابق دوست مزاری نجی اسپتال میں اپنے دادا اور سینیئر سیاستدان و سابق  وزیراعظم  بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔

خیال رہےکہ دوست مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔