ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بیلبرائن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز  اسکور کیے، ایرون فنچ 63 اور مارکس اسٹوئنس 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں آئر لینڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، لورکن ٹکر 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، گلین میسکویل اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

ٹاس جیت کر آئرش کپتان کا کہنا تھا ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو کم سے کم رنز تک محدود کریں۔

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے، ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، اور ایشٹن اگر کی جگہ ایڈم زمپا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔