ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آج کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلین ٹیم کے بلے بازوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ، گرین میکسویل 32 گیندوں پر 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آج کے میچ کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ میں 3 جبکہ افغانستان کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔