پاکستانی کی فتح، خواجہ آصف کی 2048میں بابر اعظم کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے پہنچنےکے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے وزیردفاع  خواجہ آصف نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کاپی پیسٹ کیا ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور  سیمی فائنل میں اب پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے جب کہ انگلینڈ اور  بھارت دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

ٹوئٹ میں مزیدکہا گیا کہ ہم نیوزی لینڈ کو ہرادیں اور انگلینڈ بھارت کو تو 1992 کے ورلڈکپ کے فائنل کی طرح پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے اور  اسی طرح انگلینڈ کو ہرا کر 1992 کی تاریخ دہرادیں تو قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم 2048  میں ہمارے وزیراعظم ہوں گے۔

یاد رہے کہ 1992 کا ورلڈکپ پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جیتا تھا۔