ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر پاکستان کو پریشر میں لیکر آئیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جلد وکٹیں گرا کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 4 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ کیویز 2 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ