پاک بھارت کے درمیان فائنل میچ نہیں ہونے دینگے، انگلش کپتان کا اعلان

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت  کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل ہو، اس لئے ہم یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو ۔

جوس بٹلر  نے کہا کہ ہم  بھارت کے خلاف مقابلہ کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں اور کھلاڑی پرجوش ہیں ۔

بٹلر نے مزید کہا کہ ہم بھارت کے خلاف دنیا کے بہترین اسٹیڈیموں میں سے ایک ایڈیلیڈ اوول میں سیمی فائنل کھیلنے کو لے کر پرجوش ہیں ۔ یہاں بھارت کے حامی بڑی تعداد میں رہیں گے ۔

یہ ایک کھلاڑی کے طور پر بڑا موقع ہوگا، کیونکہ آپ ایسے ہی کسی میچ کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔