ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارت نے 14 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں،

انگلش کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید

بھارت کا اسکواڈ: 

کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ