سیمی فائنل میں شکست، شان ٹیٹ کے پے در پے ٹوئٹس نے بھارتیوں کو آگ لگادی

بھارت کی سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ شان ٹیٹ کے پے در پے ٹوئٹس نے بھارتیوں کو آگ لگادی۔

بھارت کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر شان ٹیٹ نے ٹوئٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت سیمی فائنل پہنچنے کا حقدار نہیں تھا۔

 انہوں نے لکھا کہ  بھارت صرف کوہلی کی بلے بازی کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچا،  بھارت پاکستان سے صرف ایک رنز سے ہارا، اس کے بعد  وہ لٹن داس کے رن آؤٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش سے بھی شکست کھاتے کھاتے بچ گیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئی پی ایل کی بولی قریب ہے۔انڈیا نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کیوں چوکرز کہلاتے ہیں۔

شان ٹیٹ نے سوریا کمار کو بھی صرف کمزور ٹیموں کیخلاف بڑے رنز سکور کرنے کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ سوریا کمار چھوٹی ٹیموں کیخلاف 360ڈگری  کھلاڑ ی ہوتے ہیں  جبکہ چھوٹی ٹیموں کیخلاف 3.6ڈگری کے کھلاڑی بن جاتے ہیں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر سے متعلق لکھا کہ وہ اب آئی پی ایل کا کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ 

شان ٹیٹ نے کراچی کی بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیتے ہوئے لکھا  ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد وہ فوری طور پربریانی کھانے کیلئے کراچی کی فلائٹ پکڑیں گے۔

انہوں نے آئی پی ایل پر بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت پی ایس ایل کا مذاق اڑانے اور  ہر سال آئی پی ایل پر اربوں روپے خرچ کرن  کے باوجود ہر بڑے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان سے ہار جاتا ہے۔