شعیب ملک کے قریبی ذرائع نے طلاق کی خبروں کو غلط قرار دیدیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

 نجی ٹی وی کے مطابق شعیب ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن طلاق کی خبریں درست نہیں۔

قریبی ذرائع کا مؤقف اپنی جگہ لیکن دونوں کی خاموشی خدشات کو جنم دے رہی ہے۔

خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں.

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی۔