کرکٹ ماہرین بھارت پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں ، مائیکل وان

لندن: سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ماہرین بھارت پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کرکٹ ماہرین پر الزام دھرا کہ وہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں کیونکہ انھیں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے.

سوشل میڈیا پر لوگوں کے بْرا بھلا کہنے کا بھی ڈر ہوتا ہے۔

مائیکل وان نے کہا کہ بہت سے سابق کرکٹرز کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں اس لیے وہ ڈرتے ہیں۔