ورلڈ کپ فائنل ، موسم بارے نئی پیشگوئی کردی گئی

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ کےفائنل کے حوالے سے نئی پیش گوئی کردی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان اتوار کو میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

2 روز قبل آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات فائنل والے دن یعنی اتوار اور پیر (متبادل دن) کو شدید بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

تاہم اب آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بارش کے ھوالے سے خوصلہ افزا بات کی ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح بارش کا امکان ہوگی لیکن دوپہر کے بعد میچ کے وقت میں بارش کا امکان کم ہے۔

فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 01 بجے شروع ہوگا لیکن آسٹریلیا میں اس وقت شام 7 بج رہے ہوں گے۔

آئی سی سی نے فائنل کو فیصلہ کن بنانے کے لئے مخصوص وقت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔