فٹبال پر حکمرانی جنگ چھڑنے میں صرف 5 روز باقی

دنیائے فٹبال پر حکمرانی کی جنگ چھڑنے میں صرف 5 روز باقی رہ گئے۔

عالمی میلے کا آغاز 20 نومبر سے قطر میں ہوگا، پہلی بار کوئی عرب ملک ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال فینز عالمی میلے کیلئے قطر کا رخ کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں فرانس عالمی چیمپیئن کے اعزاز کا دفاع کرے گا، افتتاحی میچ اتوار کو قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 18 دسمبر کو شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے درمیان کُل 64 میچز ہوں گے، منتظمین کے مطابق ابتک 31 لاکھ ٹکٹس میں سے 29 لاکھ فروخت ہوچکے ہیں، ایک اندازے کے مطابق پانچ ارب کے قریب شایقین یہ میچز اسکرینز پر دیکھیں گے۔

ورلڈ کپ کے لیے تیار کیے گئے اسٹیڈیمز پر ساڑھ چھ ارب ڈالرز کی لاگت آئی ہے، سب سے بڑے اسٹیڈیم میں 80 ہزار شائقین کی گنجائش ہے۔