جونیئر چیمپ آرچری ٹورنامنٹ کا آغاز 19نومبر سے ہوگا، عابد بٹ 


رواں سال بھی جونیئر چیمپ آرچری ٹورنامنٹ شایان شان انداز سے منعقد کیا جائے گا۔

کراچی باکمان اور النادی البرہانی اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام جونیئر چیمپ آرچری ٹورنامنٹ 19نومبر سے النادی البرہانی اسپورٹس سینٹر کے سبزہ زار پر شروع ہوگا۔

ایونٹ آرگنائزر عابد بٹ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور ایونٹ کو پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی بھر پور معاونت بھی حاصل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کی طرح اس سال بھی جونیئر چیمپ آرچری ٹورنامنٹ شایان شان انداز سے منعقد کیا جائے گا۔دو روزہ ایونٹ  النادی البرہانی اسپورٹس سینٹر کے سبزہ زار پر19اور20نومبرکو کھیلا جائے گا۔پہلے روز کوالیفائنگ راؤنڈز جبکہ دوسرے روز تمام کیٹیگریز کے فائنل کھیلے جائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ شہر قائد کے بہترین آرچری کلبز،اسکول اور کالجزکے علاوہ سنگل انٹریز بھی بڑی تعداد میں موصول ہو رہی ہیں،کنفرمیشن کا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے۔ امید ہے 200سے زائد بوائز اور گرلز آرچرز اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکیں گے۔

ایونٹ میں  انڈر10،انڈر14اور انڈر 18 کی تین کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”برق ٹرون“ کی جانب سے ایونٹ کے فاتح تیر اندازوں کو 50ہزار کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

ایونٹ میں میزبان کلب النادی البرہانی کے علاوہ جن کلبز کی شرکت اب تک کنفرم ہو چکی ہے ان میں ڈی رائل آرچرز،پیسوا آرچری کلب،گلشن آرچری کلب،عثمان آرچری کلب،غازی آرچرز،باکمان، سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹرز،جنریشن اسکول،بیکن ہاؤس،ویلز کالج،ایم ایس بی اسکول،سیفیہ اسکول،دی فروبل اسکول اور دیگر شامل ہیں۔