ابوظہبی ٹی 10 چھٹے ایڈیشن کا آغاز کل سےہوگا

کراچی: ابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کل 23 نومبر سے ہوگا، امریکا سےآنیوالی 2 نئی ٹیموں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو ہوگا جس کے اختتام پر رنگارنگ تقریب منعقد ہوگی۔ پہلے راؤنڈ کے مقابلے بعد کوالیفائیر اور ایلمینیٹر مقابلے ہوں گے۔

ابوظہبی ٹی 10 میں دنیا کے کئی نامور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ان میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہیں محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے چنا ہے۔

پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظہبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔