ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جرمنی کو جاپان نے شکست دیدی

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں آج ایک اور اپ سیٹ ہوا ہے، ایشین سپر پاور جاپان کی ٹیم نے یورپی ہیوی ویٹ ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

گروپ ای کے اس میچ میں جاپان نے چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم جرمنی کو 1-2 سے شکست دی۔ جرمنی کا واحد گول لائیکے نے 33 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

اس کے بعد جاپان کی جانب سے پہلا گول 75 ویں منٹ میں ریٹسو دوان نے کرکے مقابلہ برابر کیا جبکہ کھیل کے 83 ویں منٹ میں تاکوما نے ایک اور گول کرکے جاپان کو ایک گول کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ جاپان کی یہ جرمنی کیخلاف یہ پہلی فتح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔