فلپائن کے آرمی چیف برطرف،فوج کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش

منیلا::فلپائن کے صدر نے غیر متوقع طور پر فوج کے سربراہ کو برطرف کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے قریب والے جنرل کو ان کی جگہ تعینات کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق صدر فرڈینینڈ مارکوس نے بغیر وضاحت پیش کیے تمغہ شجاعت سے نوازے گئے لیفٹیننٹ جنرل بارتولوم بکارو کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

جبکہ کئی سینئر جرنیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل آنڈرے کو فوج کا سربراہ مقرر کر کے ان کی مدت میں 3سال کی توسیع کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے فلپائن میں فوج کو ایک پروفیشنل ادارہ اور سیاست سے دور رکھنے کی کوشش جاری ہے۔