گلوکارعلی سیٹھی دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے

پسوری کے گلوکارعلی سیٹھی کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں منعقد ہونے والے سالانہ موسیقی اور فنون میلہ کوچیلا میں پرفارم کریں گے ۔ دنیا کے سب سے بڑے میوزک کا میلہ 14 اپریل سے شروع ہوگا ۔

علی سیٹھی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2011 میں اپنی پہلی البم Chaadar کے ساتھ کیا جسے ناقدین اور سامعین دونوں کی جانب سے یکساں طور پر پذیرائی حاصل ہوئی ۔ البم میں ان کی روح پرور باثر آواز اور اشتعال انگیز شاعرانہ دھنوں کی تعریف کی گئی ۔

علی سیٹھی کے گانے کے انداز سے ان کی شاعری کی گہرائی نمایاں ہوتی ہے ۔ انہیں کلاسکی لوک موسیقی میں مہارت حاصل ہے۔

کوچیلا میوزک فیسٹول ہر سال کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس سے قبل امریکن پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بھی اس میلے میں شرکت کی اور اپنی آواز سے میوزک لوررز کا دل جیتا۔ اس برس بھارتی گلوکارہ Diljit Dosanjh اور Despacio سمیت بھی اس میلے کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس سال اس میلے میں دنیا بھر سے 160 سے زائد گلوکار پرفارم کریں گے۔

تقریب میں موسیقی کی کئی شکلیں راک ، انڈی ، ہپ ہاپ ، الیکٹرانک ڈانس میوزک کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ بھی دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

کئی مشہور شخصیات شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے اس فیسٹیول کا حصہ بنتی ہیں ۔