شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز کے ساتھ چارٹ پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پہلے ایسے بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے ٹام کروز اور جیکی چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
شاہ رُخ خان کے بعد ٹام کروز، جیکی چین، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے نامور ستارے بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن پر امریکی اداکار جیری سین فیلڈ، دوسری پر ٹیلر پیری اور تیسری پوزیشن پر ڈی ڈوین جانسن المعروف راک براجمان ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس فوبز کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رُخ خان 690 ملین ڈالرز کے مالک بتائے گئے تھے یعنی رواں برس ان کے اثاثوں میں 80 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رُخ خان کی آمدنی کا زریعہ اداکاری کے علاوہ ان کے پروڈکشن ہاؤس’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ اور اسپورٹس ٹیم ’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ سمیت کئی ایوارڈ شوز کی میزبانی اور اشتہارات ہیں۔