کیلیفورنیا میں طوفان سے تباہی، 19اموات،  ایمرجنسی نافذ

 کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کے طوفان سے تباہی جاری ہے جس کی وجہ سے اموات19ہوگئیں،صدر جوبائیڈن نے ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدرنے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں وفاقی امداد بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو اور سانتا کروز کانٹیز میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ دستیاب ہوگی۔ 

کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 اموات ہوچکی ہیں۔