یاسر حسین اپنے اور ساتھی اداکاروں کے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر فیروز خان پر برس پڑے

کراچی: اداکار یاسر حسین اپنے اور ساتھی اداکاروں کے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر فیروز خان پر برس پڑے۔

یاسر حسین  نے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر  ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے والے اداکار فیروز خان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا ہے کہ فیروز کی ایک احمقانہ حرکت کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری  پر لکھا کہ ’ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیئے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے بتائیں میں کیا کروں؟۔

111

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس بھائی نے مجھے اپنا نمبر بھیجا ہے مگر میں نے آؤٹ نہیں کیا کیونکہ میں اسکول گیا تھا تھوڑا فرق دکھنا چاہیے‘۔

22

یاسر حسین نے اپنی اسٹوری میں  بغیر نام لیے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بیوقوفی پر شرم آنی چاہیے۔

اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے والی شوبز انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات کو بھیجے گئے ہتک عزت کے نوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں ان تصاویر میں ان کے موبائل نمبرز اور گھر کا پتہ درج تھا جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

hg

 اس سے قبل ہتک عزت کیس میں نامزد اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا اور عثمان خالد بٹ نے بھی فیروز خان پر نجی معلومات شیئر کرنے پر اظہارِ برہمی کیا تھا۔

tt