بجلی قیمت میں 4روپے46پیسے تک فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے سال نو پر مہنگائی سے متاثرہ قوم کو نیا تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

  نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49پیسے سے 4روپے 46پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔