پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں مزید 2 طیاروں کا اضافہ

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے آپریشنل بیڑے میں مزید دو طیارے شامل ہوگئے۔

 گزشتہ روز نئے ائیربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے 309 کے حیثیت سے اسلام آباد تا کراچی بھری جبکہ 7 مہینے سے لانگ گراونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہوگیا۔

ایک نجی ٹی وی  کے مطابق مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت پی آئی اے کی ترقی کیلئے سرگرم ہے،اسی تناظر میں جہازوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں 2 طیاروں کا اضافہ ہوا، پی آئی اے کے گزشتہ دنوں آنے والے نئے ائیربس 320 طیارہ بھی تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد شیڈول میں شامل ہوگیا۔