مہیش بھٹ کی دل کی سرجری، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی دل کی سرجری کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہیش بھٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مہیش بھٹ نے پچھلے مہینے دل کے تکلیف محسوس ہونے کے بعد چیک اپ کروایا تھا، جس میں یہ تشخیص ہوئی کہ انہیں جلد ہی سرجری کی ضرورت ہے۔

بالی ووڈ پروڈیوسر کے بیٹے راہول نے والد کی کامیاب سرجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے دل کا آپریشن ہوا اور اب انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔