ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہو کر 229 روپے 67 پیسے کا ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 229 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 روپے کا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ آج  50 پیسے  بڑھا  ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ  239.50 روپے تھا۔